آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان یکم جنوری سے کر دیا، تعلیمی اداروں کی بجلی کمرشل کرنے کے فیصلے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
لوئر مال روڈ پر سٹارز کالج میں آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین رانا عنصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، تمام نجی کالجوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بجلی کمرشل بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
رانا عادل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت نے سترہ دسمبر کو لاہور ریلی کے بعد اساتذہ پر مقدمات قائم کیے ہیں۔ حکومت 500 اساتذہ پر درج ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لے، اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئیں تو لاہور جام کر دیں گے۔ آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے استاد کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔