کرونا کے بعد اب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سیکیورٹی بینڈ باجے والے کریں گے
لاہور(آئی این پی) لاہور پولیس نے وزیر اعلی پنجاب کی سیکیورٹی بینڈ باجے بجانے والوں کے سپرد کر دی، سی سی پی او آفس نے پولیس بینڈ میں تعینات بینڈ سٹاف کو سیکیورٹی ڈویژن میں ٹرانسفر کر دیا۔
پولیس بینڈ میں بھرتی کانسٹیبل طارق محمود عرصہ دراز سے پولیس بینڈ میں ڈھول بجایا کرتا تھا۔ سی سی پی او آفس نے طارق محمود کے پانچ کلب سی ایم سیکرٹریٹ میں تبادلے کے احکامات جاری کردیئے،
اب بینڈ باجا بجانے والے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ادھر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کے سٹاف آفیسر ایس ایس پی عثمان باجوہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ بینڈ سٹاف طارق محمود سات سال سےپولیس لائنزمیں محرر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، جعل سازی سے محرر تعینات رہا۔اس پر بینڈ سٹاف کو عہدے سے ہٹا کر سکیورٹی ڈویژن میں بھیجا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن نے بتایا کہ بینڈ سٹاف محرر تعینات کیسے رہا؟ انکوائری کی جا رہی ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔