عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے اہل نہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 31 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں درج ہے کہ جج ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ایک ڈرائیور اور ایک گارڈ رکھ سکتا ہے لیکن سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے پاس 9 کانسٹیبل، 2 سب انسپکٹرز، ایک ہیڈکانسٹیبل اور دو ڈرائیورز ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے اہل نہیں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔