ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کا ایک اور اعزاز،ریجنل پولیس آفیسرڈیر ہ غازی خان کی جانب سے بہترین کارکر دگی پرAppreciation Letter۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ میں ملزمان اشتہاری Aکیٹگری کو گرفتار کرنے کی مہم میں محنت ،مکمل نگرانی ،پوری ذمہ داری سے کام کرنے اور اپنے ہدف کو بر وقت مکمل کرنے پر ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کو اعلی افسران کی طرف سےAppreciation Letter سے نوازا گیا ڈ ی پی او لیہ نے انتہائی قلیل عرصہ میں اپنے ضلع میں ہونے والے سنگین جرائم میں ملو ث خطرناک مجرمان اشتہاریA کیٹگری کو قانون کے شکنجے میں جکڑا اور عوام کے لیے امن و امان کو یقینی بنایاا س بہترین کا ر کردگی پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان سہیل حبیب تاجک نے ڈی پی اولیہ Appreciation Letter سے نوازا ۔ اس موقع پر ڈی پی او لیہ نے کہاکہ یہAppreciation Letterصرف میرے لیے نہیں ہے بلکہ یہ میرے ماتحت تمام افسران و اہلکاران کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، میں اپنے ماتحت تمام افسران و اہلکاران کو شاباش دیتا ہوں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتا ہوں اور مستقبل میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی کا رکردگی کو بر قرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائی جاری رکھیں گے ۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔