کاروباری شخصیت حافظ سلمان شاہد کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز ویلنشیا ٹاؤن میں ہوئی،جس میں دولہا نے 25لاکھ روپے مالیت کا لباس زیب تن کیا، جس میں17لاکھ روپے مالیت کے 32تولے سونے کے جوتے،500 ریال مالیت کی کرسٹل اور 10تولے سونے سے بنی ٹائی اور 2ہزار درہم کا پینٹ کوٹ شامل تھا۔
قیمتی لباس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔ مہنگے جوتوں کی رکھوالی کیلئے پولیس اہلکار سٹیج پر بھی تعینات رہے۔
اس موقع پر دولہے نے کہا انہیں انوکھے اورمنفرد لباس زیب تن کرنے کا شوق تھا جس کی تکمیل کیلئے انہوں نے سونے کے جوتے اور ٹائی کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ دولہا سلمان شاہد7بہنوں کےاکلوتےبھائی ہیں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔