اسلام آباد میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رمیش کمار نے کہا کہ دو سال سےجو زبان استعمال کی جارہی ہے، وہ زبان میں نے استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سیاسی جماعتیں اردگرد گھومتی ہیں تو وہاں نظریہ گم ہو جاتا ہے، چوہدری نثار کہتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی ہماری پارٹی میں قدر نہیں ہے۔
رمیش کمار نے یہ بھی کہا کہ جہاں سے آیا ہوں وہاں پر ٹینشن ہے، اور جہاں آیا ہوں وہاں پر خوشی ہے، پاناما فیصلے کے بعد اجلاس میں کہا کہ بیرسٹر ظفر اللہ کی بریفنگ سےمطمئن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کو ایوان میں اٹھایا،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کےلئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا،چوہدری نثا نے حمایت کی لیکن نام صدیق الفاروق کا سامنے آیا۔
رمیش کمار کا کہناتھاکہ میری بعد بھی مزید لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔