سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، سمبڑیال میں صحافی کے قتل پر از خود نوٹس کی سماعت
عدالت نے آئی پنجاب کی ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی
عدالت نے آئی جی پنجاب کو ملزموں کو 4 دنوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
آئندہ ہفتے لاہو رجسٹری میں صرف اس کیس کی سماعت کیلئے آئوں گا، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی
کتنے ملزم ہیں اس کیس میں؟ چیف جسٹس کا آئی جی سے استفسار
چار ملزم ہیں جن میں شاہد، عمران، ثقلین اور شاہد شامل ہیں، آئی جی پنجاب
ملزموں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، چیف جسٹس
کوششیں کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب
آپ نے ابھی تک چاروں ملزموں کو گرفتار ہی نہیں کیا، چیف جسٹس کا اظہار برہمی
ملزموں کو آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی؟ چیف جسٹس پاکستان
بتائیں کہ ملزمان کا تعلق کس پارٹی ہے، آئی جی پنجاب سے استفسار
جی ملزمان کا تعلق ن لیگ جماعت سے ہے، آئی جی پنجاب
بتایا جائے کہ ملزمان کو کس کی سپورٹ حاصل ہے، چیف جسٹس پاکستان
ملزمان کو کسی کی بھی سپورٹ نہیں. آئی جی پنجاب
ملزمان کا تعلق ن لیگ حکمران جماعت سے ہے کیا یہ کم ہے. چیف جسٹس پاکستان
ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال گئے. جسٹس اعجاز الحسن
لاہور . جی ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں. آئی جی پنجاب
اس صحافی کی آڈیو سنی آپ نے؟ اس کی چیخوں کی آوازیں سن کر ہمیں تکلیف ہوئی، آپکو بھی تکلیف ہونی چاہئے تھی، چیف جسٹس
جی تکلیف ہے ، آئی جی پنجاب
تو ملزموں کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا، چیف جسٹس پاکستان
یہ قتل کہاں ہوا، جسٹس اعجاز الاحسن
یو سی آفس میں قتل کیا گیا، آئی جی پنجاب
اس جرم پر تو انسداد دہشت گردی کی دفعات لگتی ہیں،
چیف جسٹس پاکستان
جی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، آئی جی پنجاب
لاہور ہفتے کراچی بیٹھنا تھا لیکن اس کیس کے لیے لاہور رجسٹری بیٹھوں گا. چیف جسٹس پاکستان
لاہور.
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔