سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں رہائش گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب اور آج صبح پیش آیا۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
چیف جسٹس پاکستان صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کےگھرکےگیراج سے گولی کاسکہ ملا ہے،ملنے والا سکہ نائن ایم ایم پستول کا ہے،فرانزک لیب بھجوادیا۔
پولیس نےعلاقے کی سی سی ٹی وی وڈیوحاصل کرنا شروع کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر فوری کارراوئی کی جائے۔
وزیراعلی پنجاب کےپرسنل اسٹاف آفیسر، جسٹس اعجازالاحسن کےگھر پہنچے تھے تاہم ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نےپی ایس اوکی جسٹس اعجازالاحسن سےملاقات کروانےسےانکار کردیا ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئےذمےداروں کو جلد سےجلد کٹہرےمیں لانےکی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل تھے اور وہ احتساب عدالت میں زیرسماعت ریفرنس کے نگراں جج بھی ہیں۔
پاکستان بار کونسل نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔وائس چیئرمین پی بی سی کامران مرتضی نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کیخلاف وکلاکل ملک بھرمیں بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھیں گے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔