کروڑوں کے بجٹ میں غبن کر کے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا MPA...
لاکهوں کا غبن کر کے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار...
ہزاروں کا غبن کر کے چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب...
مسجد کے ممبر پر بیٹها ہوا بے عمل مولوی....
پوری رات دلالی کر کے فاحشہ کو 30 ہزار میں سے 5 ہزار دینے والا منحوس دلال...
غلہ اگانے کے لیے بهاری بهر کم سود پر قرض دینے والا ظالم چودهری صاحب اور وڈیرا سائیں..
زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کر کے اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای.....
کم ناپ تول کر دوسروں کا حق کم کر کے پورا پیسہ لینے والا دکاندار..
خالص گوشت کے پیسے وصول کر کہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی...
خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا۰۰۰
500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر....
چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش ۰۰
گاڑی کے اصلی پرزے نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری....
100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی....
بے گناہ کے FIR میں دو مزید ہیروئین کی پڑیاں لکهنے والا انصاف پسند اور ہر دلعزیز ایس ایچ او...
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنے والا وکیل.....
گهر میں رہ کر اسکول میں حاضری لگوا کر حکومت سے تنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد..
دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کر دینے والا بچہ..
آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی...
کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میں میچ فکسنگ کر کے ملک کا نام بدنام کرنے والا کھلاڑی۰۰۰
دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار ۰۰۰
ماں باپ کی عزت نیلام کر کے کئی لڑکوں کے ساتھ تعلقات رکهنے والی بیٹی...
ساری رات ننگا ناچ اور فحش فلمیں دیکھ کر فجر کو اللہ اکبر سنتے ہی سونے والا نوجوان ...
*اور......*
اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی.....
سب مل کر کہہ رہے ہیں وزیر اعظم چور ہے..!
*یقیناً ہو گا…… لیکن*
کہیں ہم سب خود میں ایک پانامہ کیس تو نہیں؟؟؟
آئیے اپنے اپنےضمیر میں جھانکیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔