سابق پارلیمینٹیرین و ضلع ناظم لیہ ملک غلام حیدر تھند نے آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، انہوں نے لاہور میں جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ، جبکہ اس موقع پر انکے ساتھ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر ، اسحاق خاکوانی ہمراہ تھے ، انکی عمران خان سے ملاقات بھی متوقع تھی لیکن انکی ایمرجینسی میں اسلام آباد واپسی کے باعث ملتوی ہو گئی ۔۔۔ واضح رہے ملک غلام حیدر تھند نے عملی سیاست کا آغاز 1985 میں کیا اور ایم پی اے منتخب ہوئے ، 1988 میں دوسری مرتبہ آذاد امیدوار کے طور پر منتخب ہو کر اپنے آپ کو منوایا ،اسی طرح 1990 کے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر وہ عوام کے ووٹوں سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہو گئے ، 1997 میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکرٹری ریلوے بنے ، 2005ء میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں ضلع ناظم منتخب ہوئے اور لیہ میں خوب ترقیاتی کام کرائے ، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں لیہ میں سڑکوں ، دریائی پلیوں ، سکولوں ، و شہر کی خوبصورتی کے لئیے بے پناہ ترقیاتی کام کرائے ، گھر گھر کو نوکریاں دلوائیں ، جس کی وجہ سے لیہ کی عوام ان سے دل و جان سے محبت کرتی ہے اور ہمیشہ اپنے دلوں میں بساتی ہے ۔۔ ملک غلام حیدر تھند کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے حلقہ پی پی 284 میں ایک مضبوط امیدوار سامنے آیا ہے جس سے لیگی حلقوں سمیت تحریک کے کچھ امیدواران کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔۔۔۔۔ مہر کامران تھند لیہ
Ghulam Haider thind layyah سیاسی زندگی کا مختصر جایزہ
April 25, 2018
0
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔