موک ایکسرسائز چوک اعظم اور لیہ سٹی کے علاقے میں کی گئی. موک ایکسرسائز کا مقصد فورسز کو ہر قسمی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتیارہنا ہے
تفصیلا ت کے مطابق پاسپورٹ آفس لیہ اور چوک اعظم لیہ کے مقامی سکول میں ہونے والی موک ایکسر سائز میں مقامی پولیس ،پاک آرمی سپیشل برانچ ،ایلیٹ کمانڈوز ،سی ٹی ڈی اور ریسکیو 1122سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی.
فرضی مشق کے دوران انخلاء،زخمیوں کو منتقل کرنے ،فرضی گرفتاریوں سمیت عمارت کلیئر کرنے کا عملی مظاہر ہ کیا گیا
اس موقع پر پاک آرمی کے کیپٹن محمد سعد ،ایس ایچ او سٹی محمد اشر ف ماکلی اور ایس ایچ او چوک اعظم وسیم اکبر لغاری موجود تھے ،فرضی مشق پر موجود حکام نے بتلایا کہ مشق کا مقصد اداروں کے درمیان رابطہ کو فروغ دینا اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ریسپانس کو چیک کرنا ہے.
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔