چیک باونس ہونے پر سزاوں میں اضافے کا بل
21-02-2018ک
متفقہ طور پر منظورکیاگیا
قومی اسمبلی نے چیک باونس ہونے پر سزاءیں
مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898میں مزید ترمیم کرنے کا بل (فوجداری قانون ترمیمی بل 2018)(دفعہ 489و)منظوری کیلئے پیش کیا،جسے رائے شماری کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
بل کے تحت 10لاکھ یا اس سے کم نوعیت کا چیک باونس ہونے پر 3سال تک قید اور جتنی مالیت کا چیک ہو گااس سے ڈبل جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
بل کے تحت دس لاکھ سے پچاس لاکھ تک کا چیک باونس ہونے پر پانچ سال تک قید اور جتنی مالیت کا چیک ہو گااس سے ڈبل جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ اسی طرح 50لاکھ سے ایک کروڑ کا چیک باونس ہونے پر 7سال تک قید اور جتنی مالیت کا چیک ہو گااس سے ڈبل جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی جبکہ ایک کروڑ سے زائد کا چیک باونس ہونے پر 10سال کی سزا اور جتنی مالیت کا چیک ہو گا اوراس سے ڈبل جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔