الحمدللہ اقوام متحدہ میں پاکستان کو اہم کامیابی مل گئی ہےجنرل اسمبلی نے امن کے قیام اور تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں اکثریت رائے سے منظور کر لیں۔
عالمی برادری پاکستان کی امن وسلامتی کی کوششوں کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کرنے لگی
جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ کمیٹی کے 193ممبران نے پاکستان کی قراردادوں کی حمایت کی۔ ان 4 قراردادوں میں سے 3 علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی اسلحے کی روک تھام کے حوالے سے تھیں جبکہ چوتھی قرارداد غیرجوہری ریاستوں کیلئے امن و سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق تھی۔
پاکستان کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق قرارداد کی حمایت میں 125 جبکہ مخالفت میں کوئی بھی ووٹ نہیں پڑا ،تاہم 62 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا
روایتی اسلحہ کے کنٹرول سے متعلق قرار داد کی حمایت میں 183 ووٹ پڑےجبکہ اس قرارداد کی مخالفت صرف بھارت نے کی جبکہ 4 ممالک نے کوئی رائے نہیں دی۔
اسی طرح باقی 2قراردادوں کو بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیا گی
سفارتی عملہ کا کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر اس حوالے سے اقدامات سے تخفیف اسلحہ اور اسلحہ پر کنٹرول کی کوششوں اور ان پر عملدرآمد کو تقویت ملے گی۔
جنرل اسمبلی اس بات کو طویل عرصے سے تسلیم کرتی ہے کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کا انحصار علاقائی اور ذیلی علاقائی استحکام پر منحصر ہے۔علاقائی سطح پر اقدامات سے اسلحہ پر کنٹرول کی کوششوں اور ان پر عملدرآمد کو تقویت ملے گی۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔