سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
غیر ملکی میڈیا دی ورج پر شائع رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک آئندہ ہفتے ایک نئے نام کے ساتھ خود کو دوبارہ متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ یہ دعویٰ دی ورج نے مذکورہ معاملے سے براہ راست آگاہی رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ دعویٰ کیا۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں اپنی ٹیم سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سوال کے جواب میں فیس بک نے کہا کہ
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
کمپنی ''افواہوں یا قیاس آرائیوں'' پر تبصرہ نہیں کرتی۔ فیس بُک کا نام تبدیل کرنے کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کمپنی کو اپنے کاروباری طریقوں پر امریکی حکومت کی بڑھتی ہوئی اسکروٹنی کا سامنا ہے۔
امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے قانون سازوں نے فیس بک کے ذریعے کانگریس میں بڑھتے ہوئے غصے کی مثال دیتے ہوئے کمپنی سے پوچھ گچھ شروع کی۔ دی ورج کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ری برانڈنگ، فیس بک کی سوشل میڈیا ایپ کو ایک پیرنٹ کمپنی کے ماتحت کئی مصنوعات میں سے ایک کے طور پر پیش کرے گی جو انسٹاگرام، واٹس ایپ، اوکولس اور دیگر کی نگرانی کرے گی رپورٹ کے مطابق
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
سائٹ کی ری برانڈنگ فیس بک کے نئے پراجیکٹ میٹاورس پر فیس بک کی توجہ کی عکاسی کرے گا۔ واضح رہے کہ دنیا کو مزید پاس لانے کے لیے فیس بک اس وقت جدید ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی میٹاورس نامی ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے لیے وہ یورپ میں دس ہزار لوگوں کو بھرتی کرے گی۔
میٹاورس وہ ٹیکنالوجی ہے جسے انٹرنیٹ کے مستقبل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے دوسری بڑی ایجاد میٹاورس ہو گا جو ابھی محض تصور کے طور پر موضوع بحث ہے۔ فیس بُک کی نام تبدیلی کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کر دئے۔ صارفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فیس بُک کو نئے نام کے لیے مختلف تجاویز بھی دینا شروع کر دی ہیں۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔