محکمہ تعلیم پنجاب نے نئے تعلیمی سال کی کلاسوں اور امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا،نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی کلاس سے لے کر آٹھویں کلاس تک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے،جس کے رزلٹ کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا،نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق میٹرک کے امتحانات یکم مئی سے ہوں گے جبکہ ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات جون سے شروع ہونگے ۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔