نہال ھاشمی پر پھر عدالت برھم اب کیابھوگا دیکھیے تفصیل مین
March 06, 2018
0
سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران
چیف جسٹس پاکستان کے حکم سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی جیل سے رہائی کے بعد گالیوں والی ویڈیو چلائی گئی جس پر نہال ہاشمی کے وکیل شرم سے پانی پانی ہو گئے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیگی رہنما کے وکیل سے کہا کہ سن لیں نہال ہاشمی کیا کہہ رہے ہیں۔اس پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نہال ہاشمی کے الفاظ میرے لئے شرمند گی ہیں،ایسے الفاظ کے استعمال پر معذرت خواہ ہوں، نہال ہاشمی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ گالیوں کے الفاظ عدالتی حکم نامے میں نہ لکھیں جائیں۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان الفاظ کو عدالتی حکم نامے میں لکھوانے میں کوئی شرم نہیں،نہال ہاشمی کی گالیوں کے الفاظ سب پاکستانیوں نے سنے ۔عدالت نے نہال ہاشمی کل عدالت طلب کر لیا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔