: سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کی تردید کردی۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں کسی کو چھوڑنا مردانگی نہیں ہے، مجھ سے وابستگی بدلنے کی اُمیدیں رکھنے والے کوئی اور راہ لیں۔ حالات مشکل اور راستہ کٹھن ہے لیکن گھبرانے کی بات نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں مشاورت ہو تو نقصان کا ازالہ ممکن ہے۔ہمارے اندر کوئی نہ کوئی مائنڈ سیٹ تباہی کے در پے ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آ رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان کی جلد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اور خود پارٹی چئیرمین عمران خان بھی چودھری نثار علی خان سے رابطے میں ہیں۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔