نواز شریف کا کہنا ہے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں پر شاید کچھ وارد ہوا ہے، بلوچستان کی پارٹی بنانے والوں پر بھی کچھ وارد ہوا تھا۔ انہوں نے کہا جو لوگ چھوڑ کر گئے ہیں انکا تعلق ہماری جماعت سے نہیں تھا، یہ لوگ ہماری نظر میں تھے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کی 9 سیٹیں کم ہوئیں، ہم نے کھلے دل سے تسلیم کیا لیکن ڈھنڈورا نہیں پیٹا، ہم پر امید ہیں کہ 2018 میں صرف شیر کو ووٹ پڑے گا۔
انہوں نے کہا جنوبی پنجاب میں شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، لودھراں کا الیکشن ہمارے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار تھا۔نواز شریف کا کہنا تھا پارٹی سے جانیوالے وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری صدارت پر ووٹ نہیں دیا تھا، ایسے لوگ سیاست کو بد نام کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ چودھری شجاعت کی کتاب پڑھ کر ہی تبصرہ کر سکوں گا۔ ان کا کہنا تھا تمام سیاسی پارٹیوں کو اصولوں کی سیاست کرنی چاہیئے، عمران خان کا سیاست میں آنا نیک شگون نہیں ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔