آسیہ بی بی کی پہلی دستیاب فلائٹ سے اسپین روانگی
متوقع۔
توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ نے بری کر دیا
سپریم کورٹ نے گستاخی رسول کے الزام میں آسیہ بی بی کو بری کردیا- فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سنایا- 2010 میں ٹرائل کورٹ نے توہین رسالت کے الزام میں آسیہ بی بی کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا تھا- جسے لاہور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا- آسیہ نے 2014 میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا- سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کیس کا
فیصلہ 5 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا جسے آج صبح سنا دیا گیا- سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی اپیل منظور کرلی ، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا- سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ آسیہ بی بی پر الزام ثابت نہیںہو سکا- اگر ملزمہ کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہا کر دیا جائے
آسیہ بی بی کی پہلی دستیاب فلائٹ سے اسپین روانگی
متوقع۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔