لاہور (سحر پاکستان آن لائن)تھانہ شاہدرہ میں لیگی رہنماﺅں کے خلاف غداری کے مقدمہ سے نوازشریف کے علاوہ تمام لیگی رہنماﺅں کے نام نکا ل دیئے گئے ہیں۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق بغاوت کے مقدمہ میں سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مدعی بدررشید کا بیان ریکار ڈ کر لیا ہے۔ بیان ریکارڈکرنے کے بعد مقدمہ سے دفعات 121،123،124اور153حذف کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ن لیگ کے تمام رہنماﺅں کے نام مقدمہ سے نکا ل دیئے ہیں۔لیگی رہنماؤں کے نام نامکمل شواہدکی بنیادپرمقدمے سے نکالے گئے۔ مریم نواز،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر،راجہ ظفرالحق، ایازصادق، خرم دستگیر، احسن اقبال، پرویز رشید، خواجہ آصف ، راناثناءاللہ کے نام نکا ل دیئے گے۔ مفتاح اسماعیل ، محمد زبیر، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، عطاتارڑ،عظمی بخاری، خواجہ سعد رفیق اور امیر مقام کے خلاف بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔شائستہ پرویزملک،سائرہ افضل تارڑکے نام بھی مقدمہ سے خارج کر دیئے گئے ہیں۔ دیگرمقدمے کی تفتیش قانون،شواہداورانصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگی
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔