وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ انہوں ںے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ رہزنوں کا ٹولہ اپوزیشن کی چھتری تلے اکھٹا ہوا ہے۔ یہ چور ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا
کہ پاکستان کے عوام ایسے مفاد پرست ٹولے کو کبھی پذیرائی نہیں بخشیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے ادوار میں ووٹ کے تقدس کو پامال کیا لیکن کل کے بدترین دشمن آج ذاتی مفادات کی خاطر دوست بن چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ یہ دوستی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے بے چین اپوزیشن کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔