مشرقی لندن کے علاقے نیوہیم سے لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اسٹیفن ٹمز نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھ کر استفسار کیا ہے کہ کیا برطانوی حکومت میاں نوازشریف کو پاکستان واپس بھیجنے کیلئے کوئی راستہ اختیار کرے گی؟
اسٹیفن ٹمز نے 16 دسمبر کو اپنے خط میں لکھا کہ میرے علاقے کے رہائشی خالد لودھی نے آپ کو نوازشریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے خط لکھا تھا۔ اسٹیفن ٹمز نے خط میں پاکستان کی طرف سے تارکین وطن کی پرواز قبول نہ کرنے کی خبر کا تذکرہ بھی کیا۔ انہوں نے خط میں تذکرہ کیا کہ برطانیہ نوازشریف کی واپسی کا پابند ہے، نوازشریف علاج کی غرض سے برطانیہ آئے تھے اور انہیں برطانیہ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں خالد لودھی نے بتایا کہ انہوں نے بورس جانسن کے ساتھ ساتھ وزیرداخلہ پریٹی پاٹیل اور نوازشریف کے رہائشی علاقے کی ممبر پارلیمنٹ کو بھی خطوط لکھے ہیں۔
اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
کیا برطانوی حکومت میاں نوازشریف کو پاکستان واپس بھیجنے کیلئے کوئی راستہ اختیار کرے گی؟
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔