Information Minister Fawad Chaudhary was banned from entering the Senate
November 16, 2018
0
وزیر اطلاعات فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پابندی کی رولنگ جاری کر دی۔
چیئرمین سیننیٹ صادق سنجرانی رولنگ دیتے ہوئے کہا وزیراطلاعات کو ایوان میں آکر بیان پر معافی مانگنی چاہئے،
معافی مانگنے تک وزیراطلاعات کے رواں اجلاس میں آنے پر پابندی رہے گی، ایوان بالا اعلی ترین روایات کا حامل رہا ہے، آئندہ بھی رہے گا، ایوان میں کچھ عرصے سے بدمزگی پیدا ہو رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنی رولنگ میں مزید کہا لازم ہے کہ اس طرح کی باتوں اور رویوں سے احتیاط کریں، ہاؤس کو احسن طریقے سے چلانے میں حکومت پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کسی ممبر کو ایسے الفاظ، اشارے یا رویئے کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے جس سے ایوان کا تقدس مجروح ہو۔
وزیر اطلاعات کے خلاف قواعد (3) 13 اور رول 264 کے تحت کارروائی کی جارہی ہے، وزیراطلاعات جاری اجلاس کے بقایا سیشنز میں ایوان میں داخل نہیں ہوسکتے۔
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔